لاہور( لاہورنامہ)جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ بوئنگ میکس737پاکستان میں پہلی بار لینڈ کرے گا۔
فلائی دبئی کے میکس طیارے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے، یہ طیارہ پہلی بار پاکستان میں لینڈ کر رہا ہے اور 8 اپریل کو اس کی پرواز سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اترے گی۔
سی اے اے نے میکس طیارے کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، میکس طیارہ 100 سے زائد مسافروں کو دبئی سے لے کر سیالکوٹ پہنچے گا۔
میکس طیارے میں آرام دہ نشستیں، بزنس کلاس کے ساتھ فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت میسر ہے۔