جنوبی پنجاب, شاہد خاقان عباسی

جنوبی پنجاب کے معاملے پر حکومت نے بڑا یوٹرن لیا ہے ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (لاہور نامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے معاملے پر حکومت نے بڑا یوٹرن لیا ہے ،

حکومت کو ڈیلی ویجز کے لوگ نہیں چلا سکتے، صرف جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے کے علاوہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں،پاکستان میں جہاں بھی صوبوں کی ڈیمانڈ ہے اس کو اسمبلیوں میں لائیں،آئینی ترامیم کیلئے بحث و مباحثہ ضروری ہے،سینٹ میں فرینڈلی نہیں حقیقی اپوزیشن ملے گی ۔

مارچ میں نوٹیفکیشن جاری کر کے جو تھوڑے سے اختیارات دیے گئے وہ بھی واپس لے لیے گئے،اب گورنر صاحب نے اس نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا۔ انہوں نے کہاکہ آج اس حکومت نے بڑا یوٹرن لیا،ان کی یوٹرن کی صلاحیت بڑھتی جا رہی ہے،یہ معاملہ معمولی نہیں تھا صوبہ جنوبی پنجاب کا دعویٰ تھا۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سے کھیلی گئی سرکس اس حکومت کی کامیابی ہے انہوں نےکہاکہ مسلط کی گئی حکومتیں عوام کو کچھ نہیں دیتیں۔یہ حکومت ان لوگوں سے سنجیدہ نہیں ہے،کہا تھا کہ صوبہ بنانا ہے تو بل قانون میں لے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ بزدار کی حکومت عمران خان چلاتے ہیں،صرف جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے کے علاوہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں،

پنجاب اسمبلی میں قراردادیں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جتنا کام شہباز شریف صاحب کی حکومت نے کیا اس کی مثال پاکستان میں نہیں ہے،بردار صاحب اس کا دسواں حصہ بھی کامیابی حاصل کر لیں مان لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جہاں بھی صوبوں کی ڈیمانڈ ہے اس کو اسمبلیوں میں لائیں،ان آئینی ترامیم کے لیے بحث و مباحثہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ فرینڈلی اپوزیشن نہیں چاہیے حقیقی اپوزیشن چاہیے ،حقیقی اپوزیشن سینیٹ میں ملے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اپوزیشن میں کوئی تقسیم نہیں ،

حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ہیں ،اگر وہاں بھی حکومتی ارکان پکڑ کر لے آئیں تو پھر کام ہوجائیگا ،پیپلز پارٹی کے پاس پنجاب میں پانچ سیٹیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے فیصلوں کو توڑا گیا۔