مصنوعی مہنگائی

مصنوعی مہنگائی سے عوام کا خون نچوڑنے والے جلد پکڑے جا ئیں گے، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور( لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ ملک سے ”مہنگا ئی کا مستقبل” تاریک ہونے والا ہے، حکومت نے ملکی معیشت کو پٹری پر لانے کے بعد مہنگائی کی سرکو بی کیلئے اقداما ت شروع کردیئے ہیں، شکنجہ تیار ہو چکا مصنوعی مہنگا ئی سے عوام کاخون نچوڑنے والے سب پکڑے جا ئیں گے۔

انہو ں نے کہاکہ مورو ثی سیا ستدانو ں نے ملک کو نا قا بل تلا فی نقصان پہنچایا،آج پورا ملک و قوم جن مسائل کا شکار نظر آتی ہے ان میں ان موروثی جماعتوں کا بنیادی کردار ہے،ملک میں صرف پی ٹی آئی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ رمضا ن المبار ک شروع ہو نے سے قبل ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگا ئی کرنے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں ایسے عنا صر سے نمٹنے کیلئے حکومت نے سخت شکجہ تیار کر لیاہے جو بھی مصنوعی مہنگا ئی کے مکروہ عمل میں ملو ث ہو گا وہ کسی صور ت قانون سے نہیں بچ پا ئے گا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف حکومت نے ملکی معیشت میں بہتر ی کیلئے جواقدامات کیے اس کے نتا ئج سامنے آ نا شروع ہو چکے ہیں اب حکومت کا سارا فوکس مہنگا ئی اور بے روز گاری کے خا تمے پر مرکوزہے ان شا ء اللہ بہت جلد مہنگائی کا جن بھی حکومت قا بو کرنے میں کامیا ب ہو جائے گی۔