فاتح ٹرافی

آل سندھ چیف سیکریٹری چیلنج کپ کی فاتح ٹرافی امتیاز اسپورٹس کے نام

کراچی(لاہورنامہ)کورنگی جیمخانہ فٹبال اسٹیڈیم میں جاری آل سندھ چیف سیکریٹری چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ایک سخت مقابلے کے بعد امتیاز اسپورٹس نے جیت کر فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی۔

وقفہ تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ وقفہ کے بعد دونوں ٹیموں کا مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل عمران ظفر سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ سابق سیکریٹری سندھ فٹبال ایسو سی ایشن( نارملائزیشن کمیٹی) ریاض احمد، سابق سیکریٹری سینٹرل محمد شمیم، قیوم آفریدی، لالہ گلزیب، قیوم لاسی اور کورنگی جیمخانہ کے وائس چیئرمین محمد الیاس بھی موجود تھے

، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد فائنل کے مہمان خصوصی تھے لیکن ان کی تبدیلی کے سبب کرنل عمران ظفر کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا، وقفہ کے بعد جب دوبارہ کھیل شروع ہوا تو دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی لیکن کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا.

فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں امتیاز اسپورٹس نے5کے مقابلے میں6 گول سے کامیابی حاصل کی فاتح ٹیم کی طرف سے فرحان، ظفریاب، عبدالرحمن، نوید ،عتیق اور موسیس نے گول اسکور کئے جبکہ ایگل اسپورٹس کی جانب سے ولید، واسع،شہروز، شہزاد اور شعیب گول اسکور کرسکے۔

بعد ازاں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل عمران ظفر نے گیریڑن فٹبال کلب کی خواتین کھلاڑیوں مائرہ، عائشہ ا ور فاطمہ اور محمد الیاس کے ہمراہ فاتح ٹیم کو ٹرافی اور چالیس ہزار جبکہ ہریف ٹیم کو ٹرافی اور تیس ہزار روپے نقد انعام دیا، دونوں ٹیموں کی جانب سے بیسٹ کھلاڑی کا ایوارڈ5/5 ہزار روپے فرحان اور شہروز کو دیا گیا اس کے علاوہ ٹیموں کو20/20کلر کٹ،ریفریز کو2/2 ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا،

فائنل کو نیشنل ریفری سعید عالم نے سپروائز کیا،میچ کمشنر محمد عزیز تھے، آرگنائزنگ سیکریٹری محمد وسیم عارف نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری اسپورٹس کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔