کلین اینڈ گرین لاہور

پی ایچ اے اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ

لاہور(لاہورنامہ) ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ علی عمران نے پی ایچ اے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔

صوبائی دارالحکومت شہر لاہور کو کلین اینڈ گرین بنانے کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں اداروں کے سربراہان کی جانب سے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ علی عمران نے کہا کہ گرین ویسٹ کو استعمال میں لائیں گے اورپہلے مرحلیمیں پانچ سائیٹس پر کام شروع کیا جائے گا۔

گرین ویسٹ کو ڈمب کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں پانچ پارکوں اور ایک گرین بیلٹ پر ایریابنائیں گے۔اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔

ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھے اور اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا ربنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ علی عمران کو کلین این گرین لاہور کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔