لاہور( لاہورنامہ)پارلیمارنی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی 70 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچنے والی 70 لاکھ ڈوز میں سائنو فارم کی تیار 40 لاکھ ڈوز اور کین سائنو کی خام ویکسین شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چینی ماہرین کے تعاون سے 30 لاکھ خوراکیں مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی جبکہ پاکستان میں نجی شعبے پر ویکسین کی درآمد پر کوئی پابندی یا رکاوٹ نہیں بلکہ نجی شعبے کو عالمی سطح پر ویکسین کے حصول کا مسئلہ ہے۔