لاہور (لاہورنامہ) واسا لاہور نے رمضان المبارک میں ٹیوب ویلز چلانے کے اوقات کار جاری کردئیے ۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت اور نمازوں کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹائم ٹیبل مرتب کیا گیا۔
پہلے دورانیے میں صبح 2:30 سے صبح 5 بجے تک پانی میسر ہوگا۔دوسرا دورانیہ صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے تک جاری رہیگا۔ تیسرا دورانیہ دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک جاری رہیگا۔
اور شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک پانی کی فراہمی میسر ہوگی۔