لاہو ر(لاہورنامہ) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جن سے کرونا کنٹرول نہیں ہورہا وہ ملک اور معیشت کیا چلائیں گے،نااہل حکمران عوام کو خودمختار بنانے کی بجائے لنگر کلچر کاباجگزار بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عوام کو حقوق دینے کی بجائے فقیر بنایا جا رہا ہے،تبدیلی سرکار کا سارا زور عوام کی حالت بدلنے کی بجائے وزرا کی تبدیلی پر ہے۔ہر دس پندرہ دن بعد کسی چیف سیکرٹری،ائی جی،یا کسی اور محکمے کے سربراہ کو بدل دیا جاتا ہے۔
انوکھے لاڈلے نے اپنی کابینہ اور انتظامیہ کو مزاق بنا کے رکھ دیا ہے۔مشترکہ مفادات کونسل کو تفرقہ کونسل بنا کے رکھ دیا گیا ہے۔مردم شماری پر صوبوں کے تحفظات فوری طور پر دور کیا جائیں۔
انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈحکومت سازی اورکرکٹ ٹیم میں فرق کو سمجھنے سے قاصر ہے۔مہنگائی،بیروزگاری اور ٹیکس بڑھانے والوں کو آئندہ ڈسکہ سٹائل جواب ملا کریگا۔