اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معافی کس بات کی مانگیں، پیپلزپارٹی مضحکہ خیزباتیں نہ کرے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے حمایت لی گئی ہماری نظرمیں پیپلزپارٹی اپنی زبان سے پھرگئی ہے، اذپ کے بھی دائیں بائیں کون لوگ کھڑے ہیں بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جواب دینا چاہیے تھالیکن شوکاز پھاڑ دیا تو مطلب جواب آگیا، پی ڈی ایم اجلاس ہوگاجس میں مستقبل کے فیصلے ہوں گے، پیپلزپارٹی پراعتمادختم ہو گیا تو اتحاد کا مقصدہی ختم ہو گیا۔لیگی رہنما نے کہا کہ میرا نہیں خیال پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی کو بلایا جائیگا،
اعظم تارڑ پر اعتراض تھاتوایک وٹس ایپ پیغام ہی بھیج دیتے، پی ڈی ایم ایک تحریک اورایک مقصدہے جوجاری رہے گی، جوبھی پی ڈی ایم چھوڑے گا اپنانقصان کریگا، میری خواہش ہے پی ڈی ایم میں تمام جماعتیں شامل ہوں۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوبتاناتھاان کی سی ای سی کافیصلہ کیاہے، پیپلزپارٹی کے سی ای سی فیصلے کے بعد پی ڈی ایم اجلاس بلاناتھا، پی ڈی ایم کے فورم پرفیصلہ ہواتھا.
پیپلزپارٹی نے اپنی زبان توڑی۔ انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان پی ڈی ایم کااجلاس طلب کرنیکافیصلہ کریں گے پیپلزپارٹی کو غلط فہمی چھوڑ دینی چاہیے پی ڈی ایم 10 جماعتوں نے بنائی تھی۔