شیخ رشید احمد

کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیاجائے گا، شیخ رشید احمد

اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی کابینہ نے ملک میں کرونا کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کرونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں کووڈ ویکسی نیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیداصورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیر داخلہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیاجائے گا۔

علی زیدی نے بتایا کہ اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے حکام نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم امن و امان کی ساری صورتحال سے واقف ہیں۔