عمران خان

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام 27 نکاتی ایجنڈا کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیدا صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کو کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور ملک میں کوویڈ ویکسینیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔