لاہور (لاہورنامہ )محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز ے ٹھنڈے ٹھارہونے کی پیشنگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران دوران ملک کی بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔پیشنگوئی کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہوگا جب کہ گندم کی فصل کے حوالے سے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جن علاقوں میں اچھی بارش ہونے کا امکان ہے ان میں لاہور، جہلم ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، گوجرانوالہ، منڈی بہاو دین اور سیالکوٹ بھی شامل ہیں جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں بھی گرج چمک اورآندھی کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ڑالہ باری بھی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق بالائی پنجاب کے علاوہ ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ ،کوئٹہ، ڑوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔