لاہور(لاہورنامہ) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)نے سات افسران جن میں تین گریڈ 18 اور چار گریڈ 17 کے افسران کو سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات پر مستقل کر دیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی بل 2021کی بدولت ان تمام افسران کو سروسز کو تقریباََ آٹھ سال بعد مستقل کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ روز اپنے آفس میں سات افسران کے آفس آرڈرپر دستخط کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تما م ریسکیور افسران کو مستقل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
ڈائریکٹر جنرل نے مستقل ہونیوالے افسران سے کہا کہ وہ عوام الناس کی خدمت پوری لگن عزم اور ہمت سے کریں گے۔ انہوں نے ریسکیورز سے کہا کہ سکروٹنی کے اس عمل میں جو ریسکیورز کسی بھی وجہ سے ریگولر نہیں ہو سکے وہ میرے دفتر میں اپیل فائل کر سکتے ہیں۔
سات افسران جن مین گریڈ 18کے تین آفیسرز ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ایاز اسلم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ،اور عتیق احمد خان جبکہ چار ایمرجنسی آفیسرز گریڈ 17سے جن میں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی سے حافظ تیمور خالد، چوہدری ذوہیب اصغر، یاسر رضا گیلانی اور حمزہ علی ایمرجنسی آفیسر مری شامل ہیں۔
اس موقع پر تمام افسران نے ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کا اور ایمرجنسی ترمیمی بل 2021 شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ ترمیمی بل کی وجہ ان کی سروسز کو مستقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو بتایا کہ وہ زیادہ جذبے، محنت اور لگن سے عوام الناس کی خدمت کریں گے۔