لاہور( لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری مقدمہ درج کرائیں اور مدعی خود بنیں، ہم نے پہلے بھی جرات سے مقدمات کا سامنا کیا ہے اب بھی ان کے ظلم کا سامنا کریں گے ،
ہمیں پیپلزپارٹی کا احترام ہے، پیپلزپارٹی کل کسی ایک موقف پر ہمارے ساتھ تھی آج اختلاف ہوگیا، ہوسکتا ہے کل پھر پیپلزپارٹی سے ہمارا کسی بات پر اتفاق ہو۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو چاہیے اپنے لیڈر کے بیانات کا جائزہ لیں، ان کے لیڈر پولیس افسران کا نام لے لے کر کہتے رہے کہ انہیں پھانسی دیں گے، حکومت کو خود یاد نہیں رہتا کہ انہوں نے کب کیا کہا،
اپوزیشن کیخلاف بے بنیاد مقدمات درج کرانا حکومت کا مقصد ہے، فواد چودھری شروعات کریں، انہیں شواہد کے ساتھ عدالتوں میں لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اجلاسوں میں سرکاری افسران کے خلاف کیا باتیں کرتے ہیں و ہ بھی موجود ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ حکومت بوکھلا چکی ہے ، ان کا احتساب کا منترہ بری طرح پٹ چکا ہے، سلیکٹڈ ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ ذمے دارانہ ہے، ہمیں پیپلزپارٹی کا احترام ہے، پیپلزپارٹی کل کسی ایک موقف پر ہمارے ساتھ تھی آج اختلاف ہوگیا،
ہوسکتا ہے کل پھر پیپلزپارٹی سے ہمارا کسی بات پر اتفاق ہو۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیرخزانہ 6، 6 مہینے کیلئے لگایا جائے وہ ملک کیا ترقی کرے گا۔