لاہور( لاہورنامہ)سرونگ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضا الرحمن نے کہا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے لیے سکول کھولنے کے فیصلے پر وفاقی وزیر شفقت محمود اورزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے اظہا ر تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ کہ چار ہزار سے کم فیس والے سکولوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کی طرح ایجوکیشن کارڈ متعارف کروائے جائیں ۔
گزشتہ روز سرونگ سکول ایسوسی ایشن کے کور کمیٹی کے ممبران سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نویں اور دسویں جماعت کے لیے سکول کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،ہماری تجویز ہے کہ جہاں کرونا وائرس کے پھیلا ئوکی شرح آٹھ فیصد سے کم ہے وہ سکولزکھول دیے جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ حکومت یکم مئی سے سے کلاس 1 سے 8تک کے بچوں کو دو دن سکول بلانے کی بھی اجازت دے ۔میاں رضا الرحمن نے کہا کہ ایجوکیشن سیکٹر اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے ،تجویز ہے کہ چار ہزار سے کم فیس والے سکولزکے لیے ہیلتھ کارڈ طرح ایجوکیشن کارڈ متعارف کروائے جائیں ۔