افریقی اور برازیلین, کرونا وائرس

پاکستان میں افریقی اور برازیلین اقسام کے نئے کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف

لاہور( لاہورنامہ)وفاقی وزارت صحت کی جانب سے پاکستان میں افریقی اور برازیلین اقسام کے نئے کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی اقسام پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت میں کئے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام سامنے آئیں۔

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ سائوتھ افریقن اور برازیلین ویری انٹ ٹیسٹ میں سامنے آئے ہیں۔ افریقن اور برازیلین وائرس کے کنٹیکٹ کی ٹریسنگ شروع کردی ہے۔حکام نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک پہننے کو یقینی بنائیں اور گھر سے بلا ضرورت باہر مت نکلیں،سماجی فیصلے کو عملی طور پر یقینی بنائیں۔