گوگی بٹ گرفتار

پولیس کا قبضہ گروپوں اوربدمعاشوں کے خلاف ایکشن شروع، گوگی بٹ گرفتار

لاہور( لاہورنامہ)لاہور پولیس نے قبضہ گروپوں اوربدمعاشوں کے خلاف بنائی گئی 250 افراد کی لسٹ پر ایکشن شروع کر دیا ،پہلے ٹاپ 10 میں شامل خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹائون میاں شفقت نے آپریش کر کے گرفتاری کی ۔خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ ،اس کے بیٹے ،خواجہ راحیل کے دو بیٹے اورایک مارکیٹ کے صدر بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گوگی بٹ کے گھر سے بھاری تعداد میں جدید آٹومیٹک اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سمیت18 افراد گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے ۔