جویریہ عباسی

جویریہ عباسی بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا، اپناوزن بیس پونڈ تک کم کر لیا

لاہور( لاہور نامہ) اداکارہ جویریہ عباسی نے حیرت انگیز طو رپر اپناوزن بیس پونڈ تک کم کر لیا ۔

جویریہ عباسی نے کہا کہ بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا تھی اور اسے کم کرنے کے لئے دوستو ں کی مشاورت سے عملی جدوجہد کی اور اب خدا کے فضل سے اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ شوبز سٹارز کو اپنے وزن میں توازن رکھنا پڑتا ہے کیونکہ اس کے بغیر بہت سی مشکلات آڑے آتی ہیں۔