لاہور( لاہورنامہ)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے،بلاول زرداری بچہ ہے، من کا کچا ہے اور آصف زرداری کا بچہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو قرضوں اور چندوں کا طعنہ دینے والے شاید اپنی پارٹی کی کرتوتیں بھول گئے،پیپلز پارٹی کے دور کی ہاتھوں سے لگائی وزیراعظم عمران خان دانتوں سے کھول رہے ہیں،بلاول کی گورننس شاید منی لانڈرنگ، کک بیکس اور جعلی اکائونٹس پر مشتمل ہے،
شاید ملک نوعمری میں ارب پتی بن جانے والوں کی لازوال، تابناک اور بے مثال کرپشن سے چلتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول زرداری کی ڈکشنری میں فلور، شوگر، کاٹن ملوں پر قبضہ اور کارٹل بنانا گڈ گورننس ہے،
بلاول کے خیال میں جھوٹ کو بار بار دہرانے سے شاید وہ سچ میں بدل جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ سندھ آج بھی دقیانوسی اور دیمک زدہ جاگیرداری نظام کے ہاتھوں یرغمال ہے،تنقید میں مصروف بلاول زرداری شاید اپنے گھر کی صفائی میں ہاتھ گندے نہیں کرنا چاہتے۔