لاہور( لاہورنامہ)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ۔
برائلر گوشت کی قیمت مزید7روپے اضافے سے422، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے291روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 136روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب مختلف مقامات پر دکانداروں نے طلب کے مقابلے میں رسد کو جواز بناے ہوئے 500روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ۔