لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ذاتی انا کی نفی کر کے عالم اسلام کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے.
اسرائیل پوری دنیا کے لئے سیکورٹی رسک بن چکا ہے .
اقوام متحدہ اسرائیل کی سرکوبی کے اقوام متحدہ اقداما ت کرے .
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔فلسطینیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی پر عالمی برداری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے۔
اسرائیل طاقت کے نشے میں تمام انسانی اقدار اوربنیادی حقوق کی دھجیاں اڑا رہاہے۔پاکستان کے عوام فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ظالم اسرائیل کا ہاتھ نہ روکا گیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔