اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کی عالمی سطح پر پذیرائی سے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی توثیق ہوئی ہے ،
وزیر اعظم عمران خان کا زرعی ٹرانسفارمیشن پروگرام بھی عالمی پذیرائی کا سبب بنے گا، زرعی ٹرانسفارمیشن پروگرام کو آئندہ مالی سال کے بجٹ دستاویز میں شامل کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم روایتی زراعت کو جدید زراعت سے تبدیل کرنے کے پروگرام کوخود مانیٹرکر رہے ہیں، پاکستان میں اناج کی 44ملین ٹن پیداوار کو دو گنا کر کے 80ملین ٹن تک لیجایا جائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ دودھ کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے 40ارب سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام شروع کیا گیا ، فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل کی پیداوار بڑھانے ،اس کی برآمدات بڑھانے کا منصوبہ بھی شروع ہے،
حکومت زراعت کی ترقی کیلئے طویل المدت کیساتھ قلیل المدت پروگرام پر بھی عمل پیر اہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے سابقہ حکمرانوں کی زراعت بارے ڈھنگ ٹپائو پالیسی کو دفن کر دیا ۔