شیخ رشید

شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری، شیخ رشید

اسلام آباد (لاہورنامہ) حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کر دی ، با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے بحری اور فضائی اداروں کو فیصلے سے آگاہ کردیاگیا ہے ،

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے ، ای سی ایل میں نام کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر ڈالاگیا،

متعلقہ ریکارڈ اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کانام ای سی ایل پر ڈالاجارہاہے، بحری اور فضائی اداروں کوفیصلے سے آگاہ کردیاگیا ہے، شہبازشریف کوباہرجانیکی اجازت دینے سے کیس تاخیر کا شکارہوتا،

شریف خاندان کے5افرادپہلے ہی مفرور ہیں اور 4افرادشہبازشریف کیخلاف کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈال دیا ہے ،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا، بحری اور فضائی اداروں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا، اپوزیشن لیڈر کے باہر جانے سے کیس متاثر ہوتا، جانے کی اجازت دی گئی تو یہ سلطانی گواہوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں،

نواز شریف واپس نہیں آئے تو چھوٹے بھائی نے کہاں آنا تھا، انصا ف کا تقاضا ہے سب ملزموں سے ایک جیسا سلوک ہو، شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کے بیرون ملک جانے سے کیس متاثر ہوتا ہے، لیگی رہنما کو اگر اجازت دی گئی تو واپس لانا مشکل ہوگا،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ضمانت دی تھی کہ نواز شریف کو واپس لائیں گے، اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو کوئی میڈیکل دستاویز جمع نہیں کرائیں،

جس روز عدالتی فیصلہ آیا شہباز شریف نے اسی دن ٹکٹ بک کرایا، شہباز شریف کیخلاف کیس میں 4افراد وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، اپوزیشن لیڈر چاہیں تو 15دن میں درخواست دائر کرسکتے ہیں،

ڈیل سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاع نہیں، شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف نے واضح کہا ہے کہ فوج جمہوری حکومت کے ساتھ ہے،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر پورا عالم اسلام غمزدہ ہے،

فلسطین کی صورتحال پر قومی اسمبلی میں قرارداد لائی جائے گی، سیکیورٹی کونسل اجلاس بلانے کیلئے چین نے اہم کردار ادا کیا، عمران خان کامیاب ہوں گے اور ملک کو بحران سے نکالیں گے،