شبلی فراز

عوام چاہتے ہیں ملک لوٹنے والے کیفر کردار تک پہنچیں، شبلی فراز

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے،عوام چاہتے ہیں جس نے ملک کو لوٹا وہ کیفر کردار تک پہنچیں۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی دیکھا ہے لوگ باہر گئے اور پھر فرار ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ان کی کسی کے ساتھ ذاتی جنگ نہیں ہے۔

شبلی فراز نے کہاکہ شہباز شریف پر سنجیدہ نوعیت کے مقدمات ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں میں من پسند لوگ لگائے گئے۔