یونائیٹڈ موٹرز

یونائیٹڈ موٹرز کی 1000 سی سی الفا ہیچ بیک گاڑی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی (لاہورنامہ) یونائیٹڈ موٹرز کی 1000 سی سی الفا ہیچ بیک گاڑی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

یونائیٹڈ الفا کو جنوری 2021 میں پاکستان میں متعارف کرایا گیا تب گاڑی کی قیمت 13 لاکھ 95 ہزار روپے تھی ۔ جس میں 50 ہزار روپے اضافی کے بعد اب اس گاڑی کو 14 لاکھ 45 ہزار روپے میں مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا ہے۔

یونائیٹڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ نظرثانی شدہ قیمت کا اطلاق 24 اپریل کے بعدکیے جانے والے تمام بکنگ آرڈرز پر ہوگا۔اس سے پہلے یونائیٹڈ ہیچ بیک مارکیٹ میں سب سے سستا 1000 سی سی ہیچ بیک کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

2012 میں چین میں یونائیٹڈ الفا کو پہلی جنریشن چیری کیو کیو فیس لفٹ کو بہترین سمجھا جاتا تھا۔ اس گاڑی میں 993 سی سی یونٹ لگایا گیا ہے جو 69 ایچ پی پاور اور 93 NM ٹارک کی صلاحیت رکھتا ہے .

یونائیٹڈ الفا کی موجودہ قیمت کے ساتھ گاڑی میں دیگر اہم خصوصیات جس میں ٹچ اسکرین ملٹی میڈیا یونٹ،ڈیجیٹل میٹر کنسول،پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز ،سنٹرل لاکنگ، ریموٹ کی،پاور لاک ، الائے ویل ،بیک کیمرا شامل ہیں ۔