حج 2021ء

حج 2021ء کرونا ایس او پیز کی وجہ سے پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین حج

لاہورنامہ (لاہورنامہ) حج 2021ء کرونا ایس او پیز کی وجہ سے پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین حج ہونے کا امکان ہے .

سعودی عرب کی وجہ سے صرف مختصر دنوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ایک عام پاکستانی کیلئے حج کا خرچہ 25 ہزار ریال مقرر کیا گیا ہے .ذرائع کے مطابق صرف 18 سے 60 سال تک کی عمر کے لوگوں کو حج کی اجازت ہوگی جس کیلئے حکومت سعودی عرب نے قواعد و ضوابط جاری کردیئے ہیں .

کرونا ویکسیئن کیساتھ ساتھ پیچیدہ سے امراض سے پاک معتبر لیبارٹری کا سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لف کرنا لازم ہوگا .اس سلسلہ میں اوپن بوفے سسٹم پر بھی پابندی ہوگی .سعودی عرب میں ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پر جانیوالے افراد کو 15 دن کیلئے قرنطینا میں جانا ہوگا جس کا خرچہ بھی مطلوبہ افراد کو ذاتی جیب سے برداشت کرنا ہوگا۔