سعدیہ سہیل رانا

حکومت سماجی، سیاسی، معاشی انقلاب اور انصاف کیلئے پرعزم ہے، سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سماجی، سیاسی، معاشی انقلاب اور انصاف کیلئے پرعزم ہے.

وزیر اعظم عمران خان کرپٹ نظام کیخلاف بھی بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنیادی چیزوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے.

کھانے پینے کی اشیاءسے لے کر علاج معالجے اور سر چھپانے کی سہولتوں سمیت روزمرہ کی تمام ضروریات پورا کرنے کے لئے قلیل مدت اور طویل مدت سریع اثر پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں.

جن کے ثمر آور ہونے کے بعد موجودہ نسل ترقی و خوشحالی کے ثمرات آئندہ نسلوں کو منتقل کرنے کی بہترین حالت میں ہوگی۔ وزیراعظم اپنے عزم کو جواں رکھے ہوئے اور قوم کی امید ٹوٹنے نہیں دیں گے۔