اسلام آباد (لاہورنامہ)دورہ عراق کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کاظمین میں حضرت امام موسیٰ کاظم کے روضہ پر حاضری دی ،
وزیر خارجہ نے حرم امام موسیٰ کاظم میں نوافل ادا کیے۔وزیر خارجہ نے اتحاد امہ، ملکی سلامتی، خوشحالی اور کرونا وبا سمیت آفات و بلیات سے خلاصی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔