لاہور (لاہورنامہ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرپنجاب نے لاہورمیں مزیدتین ویکسینیشن سنٹرزقائم کردئیے ہیں۔
ویکسینیشن سنٹرز فاؤنٹین ہاؤس،اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور پیل فیکٹری والٹن روڈ میں قائم کئے گئے ہیں۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم نے کہاکہ ویکسینیشن سنٹرزقائم کرنے کا مقصدفاؤنٹین ہاؤس میں بوڑھے افراد،اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور پیل فیکٹری میں ملازمین کو ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرناہے۔
انہوں نے کہاکہ تینوں مقامات پر نئے ویکسینیشن سنٹرزوزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرقائم کئے گئے ہیں۔تینوں مقامات پر ویکسینیشن سنٹرزکے ذریعے 5ہزارسے زائدبوڑھے افراد اور ملازمین کو ویکسین کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
تینوں نئے ویکسینیشن سنٹرزپرمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکا عملہ فرائض سرانجام دے گا۔صوبہ بھرمیں روزانہ کی بنیادپرویکسینیشن سنٹرزکی تعدادکوبھی بڑھایاجارہاہے۔