گوجرانوالہ (لاہورنامہ) منسٹرز بلاک میں صوبائی وزیر برائے ہیومن رائٹس اقلیتی امور اینڈ بین المزاہب ہم آہنگی اعجاز عالم اگیسٹین نے پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما رانا محسن کو گوجرانوالہ ڈویژن کے ڈپٹی کنوینئر کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گوجرانوالہ میں انسانی اور اقلیتی حقوق کے تحفظ میں سرگرم کردار ادا کریں گے .
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت انسانی اقدار کے فروغ اور اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق فراہم کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر عمل پیرا ہے رانا محسن نے صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی گے .
اور ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور اقلیتوں کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے-