لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں 300درجے تنزلی پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں 300 درجے تنزلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ 100ویں نمبر سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی اور غیر سنجیدہ پلائننگ کی وجہ سے رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔
پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی کا عالمی سطح پر گراف نیچے جانا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سپیکر پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں تنزلی پر فوری پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں تنزلی کی وجوہات معلوم کی جائیں ۔عالمی رینکنگ میں تنزلی کا باعث بننے والے افراد کےخلاف کاروائی کی جائے۔