دانش تیمور

میاں بیوی کا رشتہ اعتماد ،محبت اور باہمی تعاون سے پھلتا پھولتا ہے، دانش تیمور

لاہور( لاہورنامہ)ناموراداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ میاں بیوی کا رشتہ اعتماد ،محبت اورباہمی تعاون سے پھلتا پھولتا ہے ،یہ رشتہ اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ ذرا سی غلط فہمیوں پر اسے کوئی نقصان نہ پہنچے اورجس حدتک ممکن ہو اپنے اختلافات جلد سے جلد ختم کر لینے چاہئیں۔

دانش تیمور نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ بڑی خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں اور خدا کی ذات نے مجھے بچوں جیسی نعمت سے بھی نواز رکھا ہے ۔ سچی بات یہ ہے کہ میری ازدواجی زندگی میں میرے ساتھ عائزہ نے جس طرح تعاون کیا کیا وہ وہ قابل تحسین ہے اور میں نے بھی اس کوبھرپور انداز میں سپورٹ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کا رشتہ اعتماد کی ڈور سے بندھا ہوتا ہے اور اس ڈور کی مضبوطی کے لئے محبت کا جزو لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی غلطیاں نظر انداز کر کے اس رشتے کو پائیدار بنایا جا سکتاہے ۔