ٹرین حادثے

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ڈہرکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور(لاہورنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہےـ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے اورہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اورپنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔