اسلام آباد( لاہورنامہ)وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت پیشرفت اور اس کی کامیابی کیلئے بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافے کیلئے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائے ۔
ہم نے پانی کے ایک ایک قطرے کو محفوظ کرکے اس زراعت کے لئے استعمال میں لانا ہے ۔ معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے وزیر اعظم عمران خان کو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلانے کے تحت جاری مختلف منصوبوں اور اقدامات کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی او ران سے رہنمائی بھی حاصل کی ۔