لاہور (لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے کہا ہے کہ "خدمت آپ کی دہلیز پر ” ایپ پنجاب حکومت کا شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک اہم کاوش ہے۔
یہ ایپ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک نعمت ہے اب شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے مختلف محکموں میں جانے اور وقت کے ضیاع سے بچیں گے اور اپنے مسائل اس ایپ پر درج کرکے فوری ریلیف حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا پروگرام خدمت آپ کی دہیلز پر انقلابی پروگرام ہے جس سے عوامی مسائل فوری حل ہونگے اس پر عملدرآمد سے عوام کے لیے دردسر بنے رہنے والے معمولی قسم کے مسائل سے جان چھوٹ جائے گی اور عوام سرکاری دفاتر میں خوار ہونے سے بچ جائیں گے۔
چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پہلے ہفتے میں گلیوں، بازاروں اور محلوں کو صاف کیا جائے گا، سڑک کناروں س ے تعمیراتی میٹیریل اٹھایا جائے گا،درختوں اور کھمبوں سے لٹکے ہوئے بینر اتارے جائیں گے،وال چاکنگ ختم کی جائے گی،سٹریٹس لائٹس کی مرمت کی جائے گی،
دوسرے ہفتے میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے گی جن میں سیوریج کی صفائی اور کھلے مین ہولز پر ڈھکن نصب کرنا بھی شامل ہے جبکہ تیسرے ہفتے سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر عمارتوں کی صفائی ہوگی،
رنگ و روغن کیا جائے گا،پارکس، گرین بیلٹس کو خوبصورتی پر توجہ دی جائے گی،دیہی و بنیادی مراکزی صحت کو صاف کیا جائے گا۔