ہما علی کی اسٹیج ڈرامہ ”آنکھ مچولی “میں شاندار پرفارمنس

لاہور:اداکارہ ہما علی نے الحمراءہال میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”آنکھ مچولی “میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں کے دل جیت لیے ۔تفصیلات کے مطابق ہما علی دنوں الحمراءمیں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ”آنگھ “مچولی میں پرفارم کررہی ہیں ۔ گزشتہ شب انہوں نے اپنی دلکش رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں سے بھرپور داد حاصل کی جبکہ ان کے ہمراہ دیگر کاسٹ میں ستارہ بیگ ،حرا نور ،کنزہ خان،گلفام، سلیم البیلا ، طاہر انجم اور ہنی البیلا شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر خالد معین بٹ ہیں جبکہ ڈرامے کی تحریر ناہید خانم کی ہیں۔