اسلام آباد(لاہورنامہ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اعلی تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ 42.5بلین روپے رکھا گیا ہے،
ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر تعلیم نے لکھا کہ پہلی بار اعلی تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ رکھا گیا ہے اعلی تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے 42.5بلین مختص کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل مسلم لیگ( ن )نے زیادہ سے زیادہ 18بلین ڈالر اعلی تعلیم پر خرچ کیے تھے،انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کے لیے کل 124بلین مختص کیے گئے ہیں،وفاقی وزیر تعلیم نے اعلی تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص کرنے پروزیر اعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔