مریم اورنگزیب

حکومتی ارکان نے قائدِ حزبِ اختلاف پر حملہ نہیں کیا بلکہ پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل پارلیمان میں جو ہوا بہت افسوسناک ہے ، حکومت نے قائدِ حزبِ اختلاف اور اپوزیشن پر حملہ نہیں کیا بلکہ پارلیمنٹ پہ حملہ کیا ہے ،

عمران صاحب نے اپنے دستخطوں سے آٹا، چینی، براڈ شیٹ اور رنگ روڈ میں ڈاکہ ڈالہ اور پھر شور مچا کر کمیشن اور انکوائیری کا حکم دیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا وزراء شروع ہی سے اجلاس میں گالی دینے، حملہ کرنے اور شہباز شریف کی تقریر روکنے کے لئے آئے تھے ،

عمران خان صاحب نے کابینہ کے اجلاس میں عوام دشمن بجٹ میں مہنگائی اور ٹیکس ختم کرنے کا حکم نہیں بلکہ شہباز شریف اور اپوزیشن پہ حملے کا حکم دیا ،وزراء اور کرائے کے ترجمان پارلیمان میں اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور اپوزیشن پہ حملہ کرنے آئے تھے –

مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلا کر شہباز شریف اور اپوزیشن کو گالی دینے کا حکم دیا ،عمران صاحب نے شہباز شریف کی تقرری عوام تک نہ پہنچنے کا حکم دیا ،حکومتی ارکان نے بے بس ہو کر گالی دی کیونکہ شہباز شریف صاحب کی تقریر نہ رُک سکی ،

جب عمران صاحب کے حکم کی تعمیل نہیں ہو رہی تھی اور شہباز شریف صاحب کی تقریر جاری رہی تو تقریر روکنے کے کئے شہباز شریف صاحب پر بجٹ کی کتاب پھینکی گئی-