کراچی (لاہورنامہ) اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے ان کی شادی کا لہنگا اتنا بڑا تھا کہ شادی کے روز ہی اسد کی ناراضگی کی وجہ بن گیا۔
زارا نور عباس شوہر اور اداکار اسد کے ہمراہ حال ہی میں پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران شو اپنی شادی اور شوبز کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔دوران شو زارا اور اسد نے بتایا کہ ہم نے سوچا تھا کہ ہم شادی بہت سادگی سے کریں گے لیکن وہ ہو نہیں پائی۔
زارا نور نے کہا کہ شادی پر میرا لہنگا اتنا بڑا تھا کہ وہ اسد کے پیروں میں آرہا تھا اور اسد نے مجھ سے منہ بنالیاتھا۔