ایونٹ مینجمنٹ

ایونٹ مینجمنٹ سے جڑے کاروبار سے وابسطہ لوگ غلط حکمت عملی کی بھینٹ چڑھ گئے

لاہور(لاہورنامہ) ایونٹ مینجمنٹ ایسو سی ایشن پاکستان کے مرکز ی چیئرمین ذیشان علی ہاشمی نے کہا ہے کہا وفاقی بجٹ میں دیہاڑی دار مزداروں کے لئے کچھ تھا نہ صوبائی بجٹ میں دیہاڑی دار مزدور کے لئے کچھ ہے۔

ایونٹ مینجمنٹ سے جڑے کاروبار سے وابسطہ چھوٹے تاجر اور مزدور کورونا وبا کے حملے اور حکومتی غلط حکمت عملی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ہمارے ذمہ کئی کئی مہینوں کے کرائے واجب الادا ہیں، بجلی،گیس اور پانی کے بل ادھار پکڑ پکڑ کے چکا رہے ہیں .

اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے والوں اور دودھ والوں کے مقروض ہو چکے ہیں۔ بچوں کی سکولوں کی فیس نا دینے کی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ حکومتی ایس او پیز کی پاسداری میں اپنے کاروبار بند کئے رکھے۔

حکومت ہمارا نقصان پورا کرے۔ہمارے ذمہ واجب الادا قرض حکومت ادا کرے۔جب تک کاروبار مکمل بحال نہیں ہوتا ہمیں گزارہ الاؤنس دیا جائے۔ ورنہ اگلا دھرنا گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دیں گے۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے ایونٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذیشان علی ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایک تو کرونا کا ناسور ہے جو امیروں کو بھی ڈستا ہے اور غریبوں کو بھی۔

لیکن ایک اور کورونا سے بھی زیادہ خطرناک وبا ہے۔جس کا نام بھوک ہے یہ صرف غریبوں کو نشانہ بناتی ہے۔امیروں کو کچھ نہیں کہتی اسی لئے اس کا آج تک علاج دریافت نہیں کیاگیا۔ کورونا وبا کے دوران کاروبار بند ہونے سے سارا نقصان یا تو تاجروں کا ہوا ہے یا مزدوروں کا،وزیروں، مشیروں اور افسرشاہی نے اپنی تنخواہیں اور مراعات پوری وصول کی ہیں۔

اس لئے انہوں نے بغیر سوچے سمجھے سارے کاروبار بند کر دیئے کیونکہ ان کا صرف فائدہ ہی فائدہ تھا اور غریب نقصان۔ کل فلو رملز نے آٹے کا تھیلہ سو روپے بڑھا دیا ہے، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوگیا ہے۔ گیس،بجلی، پانی والے محکمے غریبوں کی بوٹیاں نوچنے کیلئے ناخن تیز کررہے ہیں۔

ایونٹ مینجمنٹ سے وابسطہ مزدور کئی ماہ سے قسم پرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ کیٹرنگ کا کاروبار اور شادی ہال بند ہونے سے ٹینٹوں والے، جنریٹر والے،لائٹنگ والے، کچن والے، ویٹر، خواتین ویٹر،ڈش واشر، لوڈر، ڈرائیور، سویپر، بینڈ باجے والے، فلور والے،رکشہ ٹیکسی والے،ڈھول والے بگیوں والے،ڈیکوریشن والے، بیوٹیش انتہائی پریشان حال ہیں۔ حکومت ان سب کے لئے خصوصی پیکج اور مراعات کا اعلان کرے۔