عمران خان

عمران خان کا امریکا کو اڈے دینے سے متعلق بڑا فیصلہ، غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اڈے نہیں دے گا،

غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکا کی سپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے۔