واساریفرنڈم

مشعل یونین گروپ واساریفرنڈم 2021میں بھاری اکثریت سے کامیاب

لاہور(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں زاہد کا حمایت یافتہ مشعل یونین گروپ واساریفرنڈم 2021میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا۔

میاں زاہد نے نومنتخب صدر چوہدری فاروق، جنرل سیکرٹری شاہد نصر، سعید خان سمیت مشعل یونین کے تمام ذمہ داران اور ورکروں کا مبارکباد پیش کی اور مٹھائی کھلائی۔

میاں زاہد کا کہنا تھا کہ مشعل یونین نے واسا میں گروپ بندی کی سیاست کرنے والے ٹولے کو عبرت نا ک شکست دے کر ثابت کر دیا کہ فتح صرف اس کی ہوگی جو واسا ملازمین کے ساتھ مخلص ہوگا۔

یہ سب عمران خان کے سپاہی ہیں یہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔مشعل یونین تمام واسا کے تمام ملازمین کے کام خلوص نیت اور ترجیحی بنیادوں پر کرے گی۔

میاں زاہد کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی کامیابی مشعل یونین کے ذمہ داران اور ورکروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ فتح اسے نصیب ہوتی ہے جو اپنے کارکنان کی خدمت نیک نیتی سے کرتا ہے۔جتنی بڑی لیڈ سے مشعل یونین نے فتح حاصل کی ہے۔

ان پر اتنی ہی بڑی ذمہ داری بھی آن پڑی ہے۔ امید ہے کہ مشعل یونین کے تمام عہدیدران کارکنان کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور کسی کا بھی دم چھلہ نہیں بنیں گے۔