مسرت جمشید چیمہ

طلب کے مطابق کوروناویکسین منگوا ئی جارہی ہے ،کمی نہیں آنے دی جائیگی،مسرت جمشید چیمہ

لاہور(لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کرپشن کی ڈور سے بندھے ہوئے ہیں ،باہر جانے میں ناکامی کے بعد شہباز شریف کا اضطراب اور بے چینی مزید بڑھ گئی ہے ،

حکومت طلب کے مطابق کوروناویکسین منگوا رہی ہے اور اس میں کمی نہیں آنے دی جائے گی ۔ اپوزیشن کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی ایجنڈا نہیں اس لئے دن رات یہی دعائیں مانگی جارہی ہیں کہ عوام کی فلاح و بہود کیلئے کام کرنے والی حکومت بھی کسی نہ کسی طرح ناکام ہو جائے ،

ان کی یہ خواہش ان کے سینے میںہی دم توڑ جائیں گی اورانشااللہ آئندہ عام انتخابات کا مرحلہ آ جائے گا اور دوبارہ تحریک انصاف حکومت بناکر ترقی کا سفروہیں سے شروع کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور(ن) کرپشن کی ڈور سے بندھے ہوئے ہیں اور یہ دونوں کسی صورت ایک دوسرے سے جدانہیں ہو سکتے، قوم جان چکی ہے کہ یہ ہمیشہ نورا کشتی لڑتے ہیں اصل میں دونوں کا کرپشن اورلوٹ مار کا ہدف ایک ہی ہے لیکن اب انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن بیرون ملک سے درآمد کی جارہی ہے لیکن اس میں کمی نہیں آنے دی جائے گی ،حکومت نے چینی کمپنیوں کے تعاون سے مقامی سطح پر بھی ویکسین کی تیاری کا مرحلہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔