خادم حسین

پاکستانی برآمدات میں 16فیصد اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی،خادم حسین

لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے رواں مالی سال کے 11ماہ میں پاکستانی برآمدات میں16فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ۔

برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں11ماہ میں ملکی کرنسی کے لحاظ سے گزشتہ مالی سال کی نسبت 16.42فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

خادم حسین نے کہا کہ ہماری برآمدات میں اضافہ ملکی صنعتی شعبہ کی کارکردگی کے باعث ہے اور اس میں ایکسپورٹرز کا فعال کردار نمایاں ہے۔ برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ کیلئے ویلیو ایڈیڈ صنعتوں پر توجہ مرکوز کی جائے اور راہ میٹیریل اور ایکسپورٹ پر ڈیوٹیوں کا خاتمہ کیاجائے تاکہ برآمد کنندگان دلجمعی ، یکسوئی سے ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں ۔