لاہور(لاہورنامہ) یادگار میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آگ لگ گئی، بس میں آگ وائرنگ شارٹ ہونے کے باعث لگی۔
یادگار میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور میٹرو بس اتھارٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔ بس میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے کے بعد میٹرو بس سروس تعطل کا شکار رہی۔
ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا تاہم بس جل کر خاکستر ہوگئی۔بس میں کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس میں آگ وائرنگ شارٹ ہونے کے باعث لگی آگ لگنے کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔