آصف علی زرداری

آصف علی زرداری کی جانب سے مینگو ڈپلومیسی کے تحت شہباز شریف کیلئے آموں کا تحفہ

لاہور ( لاہورنامہ) سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مینگو ڈپلومیسی کے تحت مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا ۔

آصف زرداری نے شہباز شریف کو آموں کی پیٹیاں ماڈل ٹائون کی رہائشگاہ کے پتے پر بھجوائی ہیں۔سابق صدر نے اس کے ساتھ شہباز شریف کے لئے نیک تمنائوں کا بھی پیغام بھجوایا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مصالتی گروپ کچھ روز سے دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات کرانے کی کو ششوں میں بھی مصروف ہے۔