اسلام آباد (لاہورنامہ)ٹیکس گزاروں کوٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تمام فیلڈدفاتر 30 جون کورات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔
ترجمان ایف بی آرکے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دفاتربدھ 30جون 2021 کو عوام کی سہولت کے لئے رات 12 بجے تک کھلے رکھیں جائیں تاکہ ٹیکس گزار آسانی سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کرا سکیں ۔
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے چیف کمشنرز آئی آر اور چیف کولیکٹر کسٹمز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد برانچز کے ساتھ ملکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسی دن ٹیکس کی ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ہو جائے تاکہ جون کے حاصل کردہ محاصل میں ان کا شمار ممکن ہو۔