منظور احمد وٹو

پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی خبریں ، من گھڑت اور افواہیں ہیں،میاں منظور احمد وٹو

حویلی لکھا(لاہورنامہ)معروف بزرگ سینئر سیاسی راہنماسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی تمام خبروں کو محض افواہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی چال قرار دے دیا ،میں آزاد حیثیت سے غیر مشروط طور پہ تحریک انصاف کو سپوٹ کرتا رہوں گا۔

میاں منظور احمد وٹو نے گزشتہ دنوں سابق صد ر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کو منظور وٹو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت قرار دیئے جانے کے حوالے سیگردش کرنے والی خبروں پہ اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض افواہیں ،غلط خبریں اور عوام کو گمراہ کرنے کی ایک چال ہے وہ آزاد حثیت سے حکمراں جماعت کی غیر مشروط سپوٹ کا سلسلہ جاری رکھیں گے،،

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُن کا بیٹا معظم وٹو ضلعی سینئر وائس پریزیڈینٹ پی ٹی آئی جبکہ دوسرا بیٹا خرم وٹو اور بیٹی روبینہ شاہین وٹو نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی وزیراعظم کا نام لیا ہو یا وزیراعلیٰ پنجاب کی شان میں گستاخی کی ہوجب تک میرے بچے پی،ٹی،آئی کا حصہ ہیں میں بھی آزاد حیثیت سے پی ٹی آئی کو سپوٹ کرتا رہوں گا۔میرا بیٹا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پہ اُن کے آبائی گائوں گیا ،میں کلثوم نواز کے انتقال پہ اُن کے جنازے میں شریک ہوا ،

سیاست میں یہ سب چلتا ہے میں نے فیصل آباد تک پی ٹی آئی کے امیدواروں کو سپوٹ کیا ،سیاسی طور پر کسی سے ملاقات کرلینا کوئی غلط بات نہیں ہے میں تحریک انصاف کے ساتھ بطور اتحادی کھڑا ہوں ۔