ڈولفن

ڈولفن فورس کی کارروائی میں اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد، 10ملزمان گرفتار

لاہور:لاہور میں ڈولفن فورس نے سنیپ چیکنگ کے دوران دو گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 10 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ڈولفن فورس نے باغبانپورہ کے علاقے میں سنیپ چیکنگ کے دوران دو مشکوک گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی تواندر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔دونوں گاڑیوں سے ملنے والے اسلحے میں 16رائفلز، 10پستول اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔باغبانپورہ پولیس نے گاڑیوں میں سوار دس افراد کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے ۔