حناپرویز بٹ

مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے حناپرویز بٹ کا سندس فاﺅنڈیشن کا دورہ،

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے سندس فاﺅنڈیشن کا دورہ کیا،حناپرویز بٹ نے تھیلسیمیا کے مریض بچوں کو پھول او ر گفٹ دیے،

انہوں نے کہا تھلسیمیا کے مریض بچے سب سے زیادہ ہمدردی اور شفقت کے مستحق ہیں۔معاشرے کے تمام افراد کو ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے آگے آنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا شہبازشریف کے لیب ٹاپ سکیم،ملتان میٹرو،آشیانہ اور صاف پانی منصوبوں کی بھی عمران حکومت نے تحقیقات کرائی۔لیکن الحمد اللہ شہبازشریف ہر کیس سے سرخرو ہو ئے ہیں ۔

لیپ ٹاپ اور ملتان میٹرو بس میں آپ کے نام نہاد وزیراعلیٰ کو کلین چٹ دینی پڑی تھی۔عمران حکومت 56 کمپنیوں کا تماشہ اور پراپیگنڈا کر چکی۔آشیانہ کیس اور صاف پانی کیس میں شہبازشریف عدلتوں سے سرخرو ہو چکے ہیں۔آپ لوگ شوق سے لاہور میٹرو اور اورنج لائن کی بھی تحقیقات کریں۔

اصل میں آپکو تکلیف عام آدمی کو سہولت دینے پہ ہے۔انہی حرکتوں کی وجہ سے آج سی پیک بند ہوا،اور بیرونی سرمایہ کاری ختم ہو رہی ہے۔الحمداللہ مسلم لیگ(ن) کی لیڈر شپ کا دامن صاف ہے۔